13 اگست، 2026، 9:38 AM

ایران جلد ہی برکس نیو ڈویلپمنٹ بینک میں شامل ہوگا، مرکزی بینک

ایران جلد ہی برکس نیو ڈویلپمنٹ بینک میں شامل ہوگا، مرکزی بینک

ایرانی مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی نے کہا ہے کہ ایران جلد ہی برکس نیو ڈویلپمنٹ بینک میں شامل ہو جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی نے کہا ہے کہ ایران مستقبل قریب میں برکس نیو ڈویلپمنٹ بینک میں شامل ہو جائے گا۔ انہوں نے اس بینک کو برکس کے باہمی تعاون کی سب سے اہم کامیابی قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں منعقدہ برکس سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہمتی نے برکس کی بھارتی صدارت کو سراہا اور کہا کہ مالیاتی، بینکاری اور ڈیجیٹل معیشت کے شعبوں میں ایران اور بھارت کے درمیان اچھا تعاون شروع ہوچکا ہے۔

ہمتی نے کہا کہ برکس سربراہی اجلاس نے ان رکن ممالک کے حکام سے ملاقات کا اہم ترین موقع فراہم کیا ہے جن کے ساتھ ایران کے سب سے زیادہ مالیاتی اور بینکاری تبادلے ہوتے ہیں۔

ایرانی مرکزی بینک کے گورنر نے کہا کہ ایران کا ماننا ہے کہ برکس کے رکن ممالک ایک دوسرے کے ساتھ قومی کرنسیوں میں تجارت کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تہران برکس کے رکن ممالک کے ساتھ دوطرفہ اور سہ فریقی مالیاتی تعاون کو آگے بڑھا رہا ہے۔

News ID 1940649

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha